چینی صدر شی جن پھنگ کا گاؤں اور شہروں کی یکساں ترقی پر زور

2018-02-13 11:15:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کا گاؤں اور شہروں کی یکساں ترقی پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ کا گاؤں اور شہروں کی یکساں ترقی پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو چین کے صوبہ سی چھوان کا دورہ کیا۔ اسی روز انہوں نے بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو آنے والے ون چھوان زلزلے کے باعث متاثرہ اینگ شیو کاونٹی کا دورہ کیا اور زلزلے کے دس برسوں بعد مذکورہ کاونٹی میں آنے والی تبدیلیوں اور ترقی کا جائزہ لیا۔چینی صدر نے ایک مقامی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے معمولات زندگی سے متعلق دریافت کیا۔ بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو آنے والے زلزلے کو دس برس ہو چکے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران زلزلے سے متاثرہ اینگ شیو کاونٹی کو دیہی سیاحت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کی ایک نئی راہ میسر آئی ہے۔

اینگ شیو کاونٹی کے بعد جناب شی نے چین کے شہر چھینگ دو کے جان چھی گاؤں کا دورہ کیا اور گاؤں کی ترقی کے حوالے سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو سراہا ۔جان چھی گاؤں چین کا ایک مثالی گاؤں ہے۔ دو ہزار سترہ کے دوران مذکورہ علاقے کی مجموعی معاشی آمدنی چھیالیس لاکھ بیس ہزار یوان تک جاپہنچی ہے جبکہ مقامی باشندوں کی اوسط سالانہ آمدنی چھبیس ہزار یوان سے زائد ہے جو ملکی اوسط معیار سے زیادہ ہے۔ شی جن پھنگ نے جان چھی کے خصوصی آن لائن سروس ہال میں انٹرنیٹ پلس زراعت پلیٹ فارم کا معائنہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے پیداوار اور مارکیٹنگ کے نئے راستے کے حصول کےلئے گاؤں والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ 


شیئر

Related stories