چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سمجھوتے پر دستخط

2018-02-13 16:34:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سمجھوتے پر دستخط پیر کے روز چین اور پاکستان نے ثقافت کے شعبے میں انتظامی پروگرام کے معائدے پر دستخط کر دیے ہیں ، جس کا مقصد ثقافتی شعبے میں تعاون میں مضبوطی  اور  دونوں ممالک کے لوگوں  کےدرمیان روابط کو فروغ دینا ہے ۔پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعاتنشریات قومی تاریخ اور قومی ورثہ مریم اورنگ زیب اور چین کے وزیر ثقافت لو شوآنگ نےاپنے اپنے ملکوں کی طرف سے معائدے پر دستخط کیے ۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ چین-پاک اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔

 چین کے وزیر ثقافت  لو شوآنگ نے پاکستانی وزیر اور انکے ساتھ وفد کو خوش آمدید کہااور بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کے دو ہزار پندرہ کے دورہ پاکستان کے بعد مذید مضبوط ہوئے  ہیں ۔

چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سمجھوتے پر دستخط

چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سمجھوتے پر دستخط


 

 

 


شیئر

Related stories