مسئلہ شام کےسیاسی طریقے سے نمٹنے کےعمل کو تیز کیا جائے گا۔چینی مندوب

2018-02-23 11:23:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی مشرقی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کی دو پہر روس کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ شام پر ہنگامی اجلاس بلایا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ما چاؤ شوئی نے اجلاس میں شرکت کی اور اپیل کی کہ عالمی برادری  اقوام متحدہ کے مصالحت میں مسئلہ شام کے مختلف فریقوں میں بات چیت اور مذاکرات سمیت سیاسی طریقے سے شامی مسئلے کو جلد از جلد  حل کرنے کی حمایت کرے ،تاکہ شام میں انسانی صورتحال کو  حقیقی طور پر  بہتر کیا جا سکے ۔چینی مندوب نے کہا کہ شام میں انسانی مسئلہ شام کی مجموعی صورتحال اور شام کے سیاسی عمل سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔شامی مسئلے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو شام میں مجموعی انسانی صورتحال کوبہتر  کرنے ، فائر بندی کے رجحان کو مضبوط بنانے اور سیاسی طریقے سے شامی مسئلے کو حل کرنے سے فائدہ مند ہونا چاہیئے۔سلامتی کونسل کو شامی مسئلے پر اتحاد کو بھی برقرار رکھنا چاہیئے۔

شیئر

Related stories