چین عوامی عہدے رکھنے والے افراد کے لیے آئین سے وفاداری کے حلف میں ترمیم کا خواہاں

2018-02-23 19:47:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین عوامی عہدے رکھنے والے افراد کے لیے آئین سے وفاداری کے حلف میں ترمیم کا خواہاں

چین عوامی عہدے رکھنے والے افراد کے لیے آئین سے وفاداری کے حلف میں ترمیم کا ارادہ رکھتا ہے اور  حلف نامے میں سوشلسٹ ملک سے قبل" عظیم" اور" جدید " کی صفات شامل کی جائیں گی۔اس حوالے سے ترمیمی مسودہ نظرثانی کے لیے  جمعے کے روز  قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کر دیا گیا ہے۔چین کی جانب سے جنوری دو ہزار سولہ میں عوامی عہدے رکھنے والے افراد کے لیے حلف متعارف کروایا گیا تھا۔ حلف نامے کے زیادہ تر حصے غیر تبدیل شدہ ہیں لیکن آخری جملے میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ مسودے کے مطابق آخری جملہ ان الفاظ پر مشتمل ہو گا  " ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کے لیے کام کریں گے جو   خوشحال ، مضبوط ، جمہوری ، ثقافتی ترقی یافتہ ، ہم آہنگ اور خوبصورت ہو "۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے امور قانون سازی کمیشن کے نائب سربراہ چونگ یانگ نے کہا کہ مذکورہ ترمیم کا مقصد حلف نامے کو  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران طے کیے جانے والے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنا ہے۔قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مقامی سطحوں پر  نگران کمیشنوں کے سینئر اراکین اور  آنے والے قومی نگراں کمیشن کے اراکین کے لیے لازم ہو گا کہ وہ اپنا عہدے سنبھالتے وقت حلف اٹھائیں جبکہ تمام حلف اٹھانے والوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ قومی ترانہ پڑھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ چار دسمبر انیس سو بیاسی سے نافذالعمل آئین میں مارچ میں منعقد ہونے والی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوران پانچویں بار ترمیم کی جائے گی۔

 


شیئر

Related stories