چین نے غربت کے خلاف جنگ کے معیار اور اثرات کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے

2018-02-24 14:28:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین نے غربت کے خلاف جنگ کے معیار اور اثرات کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن وانگ یانگ نے جمعے کے روز ریاستی کونسل کے غربت میں کمی اور ترقی سے متعلق رہنماء گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کے خلاف جنگ کے معیار اور اثرات کو بہتر بنانا چاہیے۔اجلاس کے دوران جناب وانگ جو مذکورہ گروپ کے سربراہ بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ غربت کے خلاف فیصلہ کن ترقی حاصل کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مشکلات سامنے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت میں کمی کے اقدامات کو   مسائل کو ہدف بناتے ہوئے بہتر کرنا چاہیے اور موزوں پالیسیوں کی بہتری سے غربت میں کمی کی کوششوں میں تیزی لانی چاہیے۔جناب وانگ نے کہا کہ غربت میں کمی کی پالیسی پر موثر عمل در آمد کے لیے مقامی حکام کی جانب سے ٹھوس ترجیحات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


شیئر

Related stories