عوامی رائے طلب کرنے کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مزکری کمیٹی کی طرف سے مذاکرے کا انعقاد

2018-03-01 16:15:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مزکری کمیٹی نے چھ اور اٹھائیس فروری کو  دو مذاکروں کا   اہتمام کیا جن میں ملک کی دوسری  جمہوری سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات   نے شرکت کی۔ دوسری جمہوری سیاسی جماعتوں کےشرکا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مزکری   کمیٹی کی طرف سے پارٹی اور حکومت کےمیکنزم کی اصلاحات کے فیصلے،  طریقہ کار ، ملک   اورقومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی نئی قیادت کے لئے  نامذدگیوں کے بارےمیں   اپنی رائے اور  تجاویز پیش کیں۔ ان مذاکروں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی   کے جنرل سیکریٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور  صدر مملکت شی جن پھنگ اور  وزیر   اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت دوسرے چینی رہنماوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے   ہوئے جناب شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مذکورہ فیصلے  کے   اصولوں اور  اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری جمہوری سیاسی   جماعتوں کی شخصیات  چینی کمیونسٹ پارٹی کے  شانہ بشانہ متعلقہ اصلاحات کی کامیابی   کے لئے کوشاں رہیں گی اوراس حوالے سے اپنی رائے اور تجاویز بھی پیش کریں گی    ۔
اجلاس میں مذکوورہ جمہوری سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی   مرکزی کمیٹی کے ان فیصلوں کو سراہا اور  اس بارے میں اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش   کیں۔

شیئر

Related stories