چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوران پہلی مرتبہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری مرتب کی جائے گی

2018-03-03 15:22:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار اٹھارہ چین کے دو اجلاسوں کے نیوز سینٹر سے اطلاع ملی ہے کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوران پہلی مرتبہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری مرتب کی جائے گی۔تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ راہداری کے ذریعے سے مندوبین سے انٹرویو لیا جائے گا اور ان کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔چین کے دو اجلاسوں  کے نیوز سینٹر کے ذمہ دار افسر کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے مندوبین کی راہداری کو  پانچ تاریخ کی صبح چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے افتتاح سے قبل کھولا جائے گا۔انٹرویو کا دورانیہ چالیس منٹ ہوگا۔
سال دو ہزار اٹھارہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر عملدرآمد کا پہلا سال ہے، چین میں کھلے پن کی پالیسی اختیار کرنے کا چالیسواں سال ، اعتدال پسند خوشحال معاشرہ کی مکمل تعمیر اور تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کے لئے کلیدی سال بھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دو ہزار اٹھارہ چین کے دونوں  اجلاس چین کی قومی عوامی کانگریس کی نئی قومی کمیٹی اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ںئی قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس ہیں۔

شیئر

Related stories