چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کی تیاری

2018-03-03 15:32:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر سے اطلاع ملی ہے کہ موجودہ اجلاس میں شریک بیجنگ سے  باہر  سے آنے والے تمام وفود  بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔اجلاس کے مختلف ابتدائی  کام مکمل ہوچکے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اجلاس کے دوران منگولی، تبتی، ویغور،قازق، کوریائی، ای اور زوانگ سمیت سات اقلیتی قومیتوں کی زبانوں میں چینی زبان کے مطابق اجلاس کی دستاویزات کو ترجمہ کیا جائے گا اور اجلاس کے انعقاد کے موقع پر بیک وقت تشریح کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران اجلاس کی دستاویزات کو انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، جاپانی، روسی ،جرمن اور عربی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔اب تک اجلاس کی دستاویزات کے ترجمے کا کام جاری ہے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس  کا پانچ مارچ کو بیجنگ میں افتتاح ہوگا۔ جس میں تقریباً تین ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔

شیئر

Related stories