کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہیں گے ،شی جن پھنگ

2018-03-05 16:25:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چار تاریخ کو سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس میں   شریک مندوبین سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے   قیادت میں کثیرالپارٹی  تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہنا   چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی  مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کو نئے عہد   میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی عظیم کامیابی اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی   تعمیر کے لیے مثبت طور پر مشاورت میں حصہ لینا چاہیئے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ   چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پانچ سال میں چین نے تاریخی   نوعیت کی کامیابیاں حاصل کیں جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ، مختلف قوموں کی عوام   کے اشتراک  اور مختلف جمہوری سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کی عقلمندی کے نتائج   ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں   کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے جو  عوام   کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے ۔

 لی کھہ چھیانگ،لی چان شو،وانگ یانگ،وانگ ہو نینگ،چاؤ لہ چی،ہان چنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین نے چار تاریخ کو عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس میں شریک مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف گروپوں کی  بحث میں حصہ لیتے ہوئے تمام مندوبین کے ساتھ ملک کے اہم معاملات پربات چیت کی ۔ 

شیئر

Related stories