رواں سال چین ، ٹیکس میں مزید آٹھ کھرب چینی یوآن کی کمی لائے گا

2018-03-06 16:00:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی  ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کے نائب سربراہ نینگ جی چے نے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین صنعت و کاروبار کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا۔رواں سال صنعتی و کاروباری اداروں اور ذاتی افراد کے ٹیکس میں آٹھ کھرب یوآن  سے زیادہ  کی کمی  لائی جائے گی۔نینگ جی چے نے کہا کہ چین مارکیٹ تک رسائی کی منفی فہرست کے نظام کو جامع طور پر عمل میں لائے گا۔یونیفائیڈ مارکیٹ اور منصفانہ مسابقت کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں داخلے کے سلسلے کو بڑی حد تک آسان بنایا جائے ۔نینگ جی چے نے کہا کہ سرکاری ورکنگ رپورٹ میں  اس حوالے سے ہدف کی وضاحت کی گئی ہے کہ پورے سال میں صنعتی و تجارتی اداروں اور ذاتی افراد کے ٹیکس میں مزید آٹھ کھرب چینی یوآن کی کمی لائی جائے گی ۔ اور غیرٹکیس کی ادائیگی میں تین  کھرب سے زیادہ چینی یوآن کی کمی کی جائے گی ،یعنی ٹیکس اور غیرٹیکس کی ادائیگی میں کل ملاکر گیارہ کھرب چینی یوان سے زیادہ  کی کمی لائی جائے گی۔

شیئر

Related stories