چین نے غربت کے خاتمے میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے

2018-03-07 16:54:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے تحت غربت کے خاتمے کی رہنماء ٹیم کے  نائب سربراہ لیو یونگ فو نے سات تاریخ کو بیجنگ یں کہا کہ حالیہ پانچ برسوں میں چین میں چھ کروڑ پچاسی لاکھ تیس ہزار آبادی غربت سے باہر نکل آئی ہے  جو غربت کے خاتمہ میں چینی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
اسی دن این پی سی کے سالانہ اجلاس کے  دوران ایک پریس کانفرنس میں لیو یونگ فو نے کہا کہ دو ہزار بارہ کے اواخر تک چین میں تقریباً نو کروڑ نوے لاکھ غریب آبادی تھی جب کہ پچھلے سال کے آخر تک یہ تعداد تین کروڑ رہ گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے غربت کے خاتمہ کے لیے کافی اخراجات کیے ہیں جن سے غریب علاقوں کی بنیادی تنصیبات،عوامی سروس کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غریب علاقوں میں ترجیحی صعنت کو فروغ ملا ہے اور ماحولیاتی صورتحال بھی نمایاں طور پر بہتر ہو چکی ہے۔
مقررہ ہدف کے مطابق دو ہزار بیس تک چین کے دیہات میں تمام غریب آبادی غربت سے نکل جائے گی ۔لیو یونگ فو نے کہا کہ چین اس ضمن میں پرامید ہے۔ 

شیئر

Related stories