شی جن پھنگ نے این پی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک صوبہ گوانگ دونگ کے مندوبین کے ساتھ نظر ثانی کے عمل میں شرکت کی

2018-03-07 20:11:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے سات تاریخ کو این پی سی کے سالانہ اجلاس میں   شریک صوبہ گوانگ دونگ کے مندوبین کے ساتھ  نظر ثانی کے عمل میں شرکت کی۔انہوں نے اس   موقع پر زور دیا کہ ترقی سب سے اہم مشن ہے جس کے لیے افراد ی قوت سب سے اہم وسائل   اور تخلیق سب سے اہم قوت محرکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کی پالیسی اور تخلیق   کا نظام اصلاحات کے اگلے مرحلے میں ترجیخات ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ آئین   کی ترامیم کے فارمولے پر مکمل طور پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کی ترامیم کا   فارمولہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔
اس موقع پر   جناب شی نے مزید کہا کہ دیہات کی ترقی اور شہری آباد کاری کو ہم آہنگ ہونا چاہیئے   ۔انہوں نے جدید اقتصادی نظام کی تعمیر ،کھلے پن کی پالیسی پر عمل اور عوام کی   خوشحالی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

شیئر

Related stories