چین اور نیپال کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں میں اضافہ

2018-03-09 14:08:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ساتویں نیپال بین الاقوامی تجارتی ایکسپو جسے دو ہزار اٹھارہ  چین( نیپال) کی مصنوعات کی نمائش کا نام بھی قرار دیا گیا ہے ، جمعرات کے روز نیپالی دارالحکومت کحٹمنڈو  میں اسکا افتتاح ہوا۔نیپالی وزیر اعظم شمرا اولی اور وزیر خزانہ یوراج کھتیوادا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ چین کے صوبہ فو جیئن ، تبت ، حو نان ، شان دونگ اور شہر شن جن کے ساٹھ سے زائد صنعتی اور کاروباری ادارے  اس یکسپو میں شریک ہیں ۔

نیپال کے ایکسپو کے میزبان ادارے قومی  صنعتی اور تجارتی فیڈریشن کے چیرمین بھوانی رانا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایکسپو کے انعقاد کا مقصد اشیا کے تبادلوں کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے اور صنعتکاروں کے لئے تعاون کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔اطلاع کے مطابق نمائش میں چینی اشیا  کی فہرست میں ڈیجٹل مصنوعات ، طبی آلات ،عمارت سازی اور سینیٹری مصنوعات،روز مرہ استعمال کی صنعتی مصنوعات، دستکاری و تحائف، ٹیکسٹائل ، لباس، خوراک اور چائے سمیت دیگر اشیا شامل ہیں ۔ علاوہ ازین پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت کے صنعتی و کاروباری ادارے بھی اس ایکسپو  میں شریک ہیں ۔  یہ ایکسپو  بارہ تاریخ تک جاری رہے گی ۔


شیئر

Related stories