چینی رہنماوں کی قومی عوامی کانگریس کے مندوبین سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال

2018-03-11 14:46:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی رہنماوں کی قومی عوامی کانگریس کے مندوبین سے  ملاقاتیں اور  تبادلہ خیال

چینی رہنماوں کی قومی عوامی کانگریس کے مندوبین سے  ملاقاتیں اور  تبادلہ خیال


چین کی تیرویں قومی عوامی کانگریس  کا پہلا اجلاس ان دنوں  بیجنگ میں جاری ہے۔ دس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت، مرکزی فوجی کمیشن کے چئیرمین شی جن پھنگ  اور  دیگر رہنماوں نے  اجلاس میں شریک مختلف علاقوں سے آنے والے مندوبین سے ملاقات کی  اور  ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
جنوبی شہر چھون چھن کے مندوبین نے جناب شی جن پھنگ سے ملاقات میں  اقتصادی و سماجی ترقی، قانون کی حکمرانی کے حوالے سے عوامی کانگریس  کے کردار، دریائے یانگسی کے علاقے کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور  دیگر امور پر  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جناب شی جن پھنگ نےان مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے بالخصوص  انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اپنی رائے  کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ  حیاتیاتی ماحول  کی طرح سیاسی ماحول کی آلودگی بہت آسان ہے جس کا علاج اور  صفائی بہت مشکل ثابت ہوئی ہے۔اس لئے سیاسی ماحول کی صفائی بہت اہم ہوتی ہے خاص طور پر صاف اور شفاف سیاسی ماحول کے لئے رہنماوں کی کارکردگی کی نگرانی  لازمی ہے۔دوسری طرف کمیونسٹ پارٹی کے تمام  اعلی اہلکاروں کو پارٹی  کے اصولوں اور  ضوابط پر سنجیدگی سے عمل پیرا رہنا چاہیے،پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وقار اور  قیادت کی مکمل حمایت کرنی چاہیے اور  بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔
صدر شی جن پھنگ کے علاوہ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور  مرکزی نگران کمیٹی کے سربراہ جاو لہ جی سمیت دیگر  چینی رہنماوں نے بھی مختلف علاقوں سے آنے والے مندوبین سے ہونے والی بات چیت میں شرکت کی اور  ملک و قوم کے انتظام و انصرام اور  سماجی و اقتصادی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories