چین کثیرالطرفہ تجارتی مذاکرات کا حامی ہے۔ نائب وزیر تجارت

2018-03-11 15:28:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کثیرالطرفہ تجارتی مذاکرات کا حامی ہے۔ نائب وزیر تجارت

چین کثیرالطرفہ تجارتی مذاکرات کا حامی ہے۔ نائب وزیر تجارت


چین کے نائب وزیر تجارت اور  بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے وانگ شو ون نے گیارہ تاریخ کو  بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ  چین نے کل چوبیس ممالک اور ریجنز  کے ساتھ کل سولہ آزادانہ تجارتی معاہدے طے کئے ہیں۔ یہ پریس کانفرنس  چین کی تیرویں قومی کانگریس  کے پہلے اجلاس کے نیوز سینٹر  میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ پریس کانفرنس میں جناب وانگ شو ون   نے اس بات پر زور دیا کہ آزادانہ تجارتی مذاکرات اور  ڈبلیو ٹی او کے مذاکرات ایک دوسرے کے لئے مدد گار ہیں ۔ چین کثیرالطرفہ تجارتی مذاکرات کا حامی ہے۔
جناب وانگ شو ون نے بتایا کہ جن ملکوں کے ساتھ چین نے مذکورہ آزادانہ تجارتی معاہدے طے کئے ہیں ، ان میں پاکستان سمیت  دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ  ممالک،  پیرو  اور  چلی  سمیت دیگر ریجنز  کے ممالک بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ترقی پزیر ممالک  کے علاوہ آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی ان  تجارتی معاہدوں میں شامل ہیں۔
کثیرالطرفہ مذاکرات کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے جناب وانگ نے کہا کہ چین کثیرالطرفہ تجارتی مذاکرات کی حمایت کرتا رہیگا۔ چین  متعلقہ مذاکرات کے نئے موضوعات کے بارے میں  فراخدلانہ رویہ اپناتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تنازعات  کا حل ڈبلیو ٹی او کا اصل مقصد  ہے۔ چین پر امید ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان کیثرالطرفہ تجارتی مذاکرات کی کامیابی کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے۔


شیئر

Related stories