غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی مارکیٹ سے پرامید ہیں۔ چینی وزیر تجارت

2018-03-11 15:55:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی مارکیٹ سے پرامید ہیں۔ چینی  وزیر تجارت

غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی مارکیٹ سے پرامید ہیں۔ چینی  وزیر تجارت


چین کے وزیر تجارت زونگ شان نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ  بعض غیر ملکی کمپنیوں  کی جانب سے  چین میں سرمایہ کارانہ  ماحول  کے حوالے سے  نئے مطالبات سے یہ ظاہر ہوا  ہے کہ وہ چینی مارکیٹ کے حوالے سے پراعتماد  اور پرامید ہیں۔ چین کی وزارت تجارت ان کی  تجاویز  پر  سنجیدگی  سے غور کرے گی۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کا کاروباری ماحول ابتر نہیں ہے بلکہ یہ  بہتر ہورہا ہے۔ چین اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش ملک ہے۔ 
 جناب زونگ شان نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق،  کاروباری سہولیات  کی فراہمی کے  حوالے سے  گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی عالمی سطح پر درجہ بندی  اٹھارہ درجے  بہتر ہوئی۔ گزشتہ سال چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا کل حجم   ایک کھرب چھتیس ارب تیس کروڑ امریکی ڈالرز  تک جاپہنچا۔  بیرونی سرمایہ کاری کا یہ جحم دنیا میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ یہ  چین کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔


شیئر

Related stories