پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیےاینٹ فائنینشل کی طرف سے 184.5 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری

2018-03-14 10:40:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

منگل کو ایک بڑی چینی ڈیجیٹل مالیاتی   کمپنی نے پاکستان میں موبائل ادائیگیوں اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے فروغ میں مدد   دینے کے لیے پاکستان میں موبائل ادائیگیوں کی سروس ایزی پیسہ میں ایک سو چوراسی    اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ۔ چین کے اینٹ فائنینشل  سروسز گروپ نے     پاکستان میں  موبائل ادائیگیوں میں  خدمات فراہم کرنے  والی ناروے کی کمپنی ٹیلی   نار پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری  اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے   ہیں۔ جس کے تحت  پاکستان میں لوگوں ، چھوٹے اداروں  اور مائیکرو کاروباری اداروں کو   موبائل ادائیگیوں اور مالی معاملات   میں خدمات فراہم  کی جائیں گی   ۔ایزی پیسہ  2009 میں شروع ہونے والا   پاکستان کا پہلا موبائل مالیاتی خدمات کا پلیٹ فارم  یعنی  ٹیلی فون مائیکرو   فائنانس بینک (ٹی ایم بی)، ٹیلی نار گروپ کے ماتحت ادارہ ہے. معاہدے کے تحت اینٹ   فائنینشل  ، ٹی ایم بی  سے 45 فی صد حصص وصول کرےگی۔دونوں مالیاتی کمپنیوں کی طرف  سے مشترکہ   پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دونوں کمپنیوں کے   درمیان ہونے والے اس معائدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعاون پاکستانی صارفین کے   لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل کے ذریعہ مالیاتی خدمات میں مدد فراہم کرے   گا۔اینٹ فائینینشل کے چیف ایگزیکٹیو   آفیسر چنگ شیاندونگ نے کہا کہ    ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک کے ساتھ اپنی   ٹیکنالوجی کے ذریعے ایزی پیسہ موبائل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم پر صارفین کے تجربے کو   بہتر بنانے  اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں غیر منقطع ،  کم لاگت ، محفوظ ، شفاف   اور موثر طریقے سے بنکوں سے دور لوگوں تک مالیاتی خدمات پہنچانے کے لیے ہم  اپنی   ٹیکنالوجی  متعارف کرانے پر  بہت خوشی ہیں  ۔


شیئر

Related stories