چین کی قومی عوامی کانگریس نے ریاستی کونسل کےما تحت محکمہ جات میں اصلاحات کے حوالے سےمنصوبے کی منظوری دے دی

2018-03-17 11:27:13
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہفتے کے روز  بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے پانچویں  کل رکنی اجلاس میں ریاستی کونسل کے ما تحت محکمہ جات میں اصلاحات کے حوالے سےمنصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔  
محکمہ جات کی موجودہ اصلاحات کا مقصد اہم شعبہ جات کی بہتری اور ترتیب نو نیز  ان شعبوں کے فرائض کا تعین، قانون کے تحت انتظامی نظام کا قیام اور  سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کو فروغ  دینا ہے تاکہ عوام حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کر سکیں ۔ منصوبے کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں  کے بعد ریاستی کونسل کے ماتحت عمومی امور کے دفتر کے علاوہ دوسرے محکموں کی تعداد چھبیس ہو جائے گی ۔

شیئر

Related stories