چین کی نئی قیادت وجود میں آ گئی شی جن پھنگ چین کے صدر منتخب

2018-03-17 11:29:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی نئی قیادت وجود میں آ گئی   شی جن پھنگ چین کے صدر منتخب

چین کی نئی قیادت وجود میں آ گئی   شی جن پھنگ چین کے صدر منتخب

چین کی نئی قیادت وجود میں آ گئی   شی جن پھنگ چین کے صدر منتخب

 ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقدہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس  کے   پانچویں کل رکنی اجلاس کے دوران رائے شماری کے ذریعے متفقہ طور پر شی جن پھنگ کو   عوامی جمہوریہ چین کا صدر  اور مرکزی  فوجی کمیشن کا چیرمین منتخب کر لیا گیا   ہے۔  
اجلاس میں لی جان شو  کو  قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں مجلس قائمہ   کا چیرمین   جبکہ وانگ چھی شان کو عوامی جمہوریہ چین کا نائب صدر منتخب کیا گیا   ہے۔ 
پانچویں کل رکنی اجلاس کے بعد صدر شی جن پھںگ نے آئین سے وفاداری کا حلف   اٹھایا۔ایسا پہلی بار ہے کہ کسی چینی صدر نے صدارتی عہدہ سنبھالتے وقت آئین سے   وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔ لی جان شو اور وانگ چھِی شان نے بھی آئِین سے وفاداری کا   حلف اٹھایا ۔ 

صدر شی جن پھنگ نےصدارتی حلف اٹھاتے   ہوئے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین کے آئین سے وفاداری  کریں گے ، آئین میں دیے   گئے اختیار کی حفاظت کریں گےاور اپنے قانونی فرائض کی تکمیل کریں گے ۔ صدر شی جن   بھنگ نے کہا کہ اپنے وطن اور عوام کے ساتھ وفاداری کریں گے ۔ شی جن پھنگ نے حلف   برداری کی تقریب میں کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے اور صاف ستھری   سیاست اور ایمانداری پر رہیں گے ، عوام کی نگرانی کو قبول کریں گے اور خوشحالی ،   جمہوریت  ، ہم آہنگی اور خوبصورت جدید سوشلسٹ  کے حامل طاقتور ملک کی تعمیر  کے لئے   اپنی بھر پور  کوشش کریں گے ۔ 

شیئر

Related stories