چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی مجلس چیرمین کےساتویں اجلاس کا انعقاد

2018-03-17 19:26:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی مجلس چیرمین کا  ہفتے کے روز  بیجنگ میں چین کےعظیم  عوامی ہال میں  ساتواں اجلاس منعقد ہوا ۔ 
عوامی جمہوریہ چین کے آئین کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کانگریس کو وزیر اعظم کے امید وار  کا نام پیش کیا ۔ صدر شی جن پھنگ جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں٘ ، انہوں  نےکانگریس کو مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین اور ارکان کے انتخاب  کے لیے امیدواروں کی فہرست بھی پیش کی ۔ مجلس چیرمین کے اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے شی جن پھنگ کی جانب سے وزیر اعظم اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین اور ارکان کےانتخاب کے لیے امید واروں کے نام کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا  گیاہے ۔ 

شیئر

Related stories