چین کے صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلراینگلہ مرکل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2018-03-18 13:59:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلراینگلہ مرکل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت 

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ہفتے کے روز جرمن چانسلر اینگلہ مرکل کی دعوت پر اُن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔

مرکل نے شی جن پھنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت چین کے ساتھ  تعلقات کے فروغ پر آمادہ ہے ۔ انہوں نے امید  ظاہر کی کہ چین کے ساتھ  اعلی سطح کے تبادلوں اور رسمی مذاکرات کو مضبوط کیا جائے گااور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے اور اسے یورپ اور ایشیا کے درمیان تعاون اور تبادلوں کا تزویراتی پل تصور کرتا ہے ۔ جرمنی چاہتاہے کہ منصوبوں میں تعاون کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے مرکل کو جرمنی کا چوتھی مرتبہ چانسلر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نےکہا کہ چین اور جرمنی دنیا کے بڑے ممالک کی حیثیت سے عالمی استحکام کے لئے اہم  کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے ڈھانچے کے تحت مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔ چین اور جرمنی کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت  تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کی مثال بننا چاہئے  اور دونوں ممالک کو  کثیر الجہتی  ترقی اور عالمگیریت کے تحفظ  کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جرمنی حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور ایک فریق کی ترقی کو دوسرے فریق کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہیے نا کہ چیلنجز ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے حساس معاملات اور بنیادی مفادات کو اہمیت دی جائے اور اختلافات کو مناسب انداز سے حل کیا جائے تو چین جرمنی تعلقات کی مستحکم ترقی کا عمل جاری رہے گا ۔


شیئر

Related stories