شفاف حکومت کے قیام کے لئے آڈٹ پر زور دیا جائے گا ، سربراہ چینی نیشنل آڈٹ آفس

2018-03-19 16:52:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شفاف حکومت کے قیام  کے لئے آڈٹ پر زور دیا جائے گا ، سربراہ چینی نیشنل آڈٹ آفس

چین کے نیشنل آڈٹ آفس کی سربراہ  حو زے جون نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چین کےتمام سرکاری انتظامی اداروں اور پارٹی کے اداروں کاآڈٹ جاری رہے گا ۔

انھوں نے کہا کہ چین میں بگ ڈیٹا کے ذریعے آڈٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔انفارمیشن  ٹیکنالوجی اور ڈیجٹل کے ذریعے آڈیٹنگ کی نگرانی کے معیار اور اس کی کارگردگی کو بڑھایا جائے گا ۔ انھوں  نے مزید کہا کہ آڈ ٹ کے ذریعے  ممکنہ شدید خطرات  کو دور کیا جائےگا اور  غریب  علاقوں میں بھی آڈٹ ہوگا ۔ اگر غریب علاقوں  کے لئے فراہم کی جانے والی مالی امداد کے غلط استعمال کا  کوئی واقعہ سامنے آیا تو متعلقہ عہدے داروں سے انکی ذمہ داریوں سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories