کوئی بھی طاقت چینی عوام کو اپنے خواب کی تعبیر پانے سے نہیں روک سکتی - صدر شی جن پھنگ

2018-03-20 12:53:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین کی تیرویں قومی   عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس بیس تاریخ کو اختتام کو پہنچا۔  چین کےصدر  شی جن پھنگ    نے اہم تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے مطابق اپنے  فرائض انجام دیں گے، ہر   وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار  اور چینی عوام  کی جانب سے اپنے  احتساب  کےلیے   رضامند ہیں۔
 صدر شی جن پھنگ  نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چینی خصوصیات کا   حامل سوشلزم کا نیا دور ہر ایک چینی کا ہے۔ اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے کوئی   بھی طاقت  چینی عوام کو  اپنے خواب کو پورا کرنے  سے نہیں روک سکتی۔ 
 جناب شی   جن پھنگ  کے خطاب میں  شروع سے آخر تک عوام ایک بہت کلیدی لفظ ہے۔ شی جن  پھنگ    نے چین کے سرکاری  اہل کاروں کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں ہمیشہ یاد  رکھنا   چاہیے  کہ ان کا ملک چین ہے۔وہ ہمیشہ عوام کو  فوقیت دیں گے۔ ہمیشہ عوام کے لئے   خدمات سرانجام دیں گے اور  عوام کے مفادات اور خوشحالی کے لئے  ہمیشہ بھر پور کوشش   کریں گے۔
 صدر شی جن پھنگ  نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ملک کے  آئین   میں دیے گئے  حقوق عوام کے لیے   ہیں۔ عوام پر اعتماد ہوں گے  تو ملک  کا مستقبل   روشن  اور ملک  طاقتور ہوگا.
 صدر شی جن  پھنگ  نے کہا کہ  قومی خودمختاری و   علاقائی سالمیت کا تحفظ  اور قومی اتحاد  تمام چینیوں کی  مشترکہ خواہش ہے اور چینی   قوم کا بنیادی مفاد بھی ہے۔ اس کے پیش نظر، کوئی بھی علیحدگی پسندانہ  کاروائی    ضرور ناکام ہو گی۔ ایسے عمل کی عوام مذمت کریں گے   اور  ایسے عمل کو تاریخ میں    بھی سزا ملے گی۔ 
 صدر شی جن  پھنگ  نے کہا کہ چین  کبھی بھی دیگر ممالک  کے   مفادات کو  نظر انداز کرتے ہوئے چین کی ترقی کو فروغ نہیں  دے گا۔ چین کی ترقی کسی   بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہو گی۔چین بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لئے مزید کوشاں   رہے گا۔ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیتا رہے گا اور چین پوری دنیا کی   ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔


شیئر

Related stories