چین اور کیمرون کا باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

2018-03-22 20:57:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 


چین کے صدر  مملکت شی جن پھنگ نے   بائیس تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کیمرون کے  اپنے ہم منصب پال بیا کے   ساتھ مذاکرات کئے ۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ گہری دوستی اور تعاون پر   مبنی چین کیمرون تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ 
شی جن پھنگ   نے کہا کہ صدر بیا رواں سال  چین کا دورہ کرنے والے پہلے افریقی ملک کے صدر ہیں،   اور رواں سال چین میں قومی عوامی کانگریس اور قومی مشاورتی کانفرنس کے اجلاسوں کے   بعد چین کے دورے پرآنے والے پہلے بیرونی ملک کے صدر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کیمرون    افریقہ میں چین کا روایتی دوست ملک اور تعاون کا اہم شراکت دار ہے ۔  چین اور   کیمرون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے گزشتہ سینتالیس برسوں میں دونوں ممالک   نے باہمی احترام   اورمساوات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے اہم مسائل پر ایک دوسرے کی   حمایت کی ۔ صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور کیمرون کے درمیان اعلی اور دوسری   سطح کے تبادلے برقرار رکھے جانے چاہیں۔ چین کیمرون کی ترقی کے لئے منتخب راستے کی   حمایت کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں میں اضافہ   کیا جانا چاہیے اور کیمرون میں سرمایہ کاری کے لئے چینی صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی   کی جائے گی ۔ صدر شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ میں کیمرون کی شرکت کا خیر   مقدم کیا اور کہا کہ  انسانیت کے لئے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کی   جائے گی ۔ 
شی جن پھنگ نے   نشاندھی کی کہ گزشتہ دہائیوں سے چین اور افریقہ ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ   باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی کمیونٹی   قائم کی گئی ہے۔ چین افریقہ تعاون کی کلیدی بات چین کی اپنی ترقی اور افریقی ترقی   سے قریبی وابستگی  ہے جس کا مقصد  تعاون سے باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کو عمل   میں لایا جاسکے۔ بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود چین ہمیشہ کے لئے   افریقی ممالک کے ساتھ ہےاور ہمیشہ کے لئے افریقی ممالک کا  مخلص دوست اور قابل   اعتماد ساتھی ہے۔
ادھر کیمرون کے صدر نے کیمرون کی حکومت اور عوام کی طرف سے شی   جن پھنگ کو دوبارہ چین کے صدر بنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین   طویل عرصے سے کیمرون کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے امداد فراہم کر رہاہے جس سے   کیمرون کے عوام فائدہ اٹھاسکیں گے۔ کیمرون  دی بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹیو کو سراہتا ہے   اور چین افریقہ تعاون کے فورم کے ڈھانچے کے تحت باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا   ہے۔کیمرون افریقہ کے لئے چین کی سفارتی پالیسی کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔ 
ملاقات   کے بعد، دونوں صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق   معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔  


شیئر

Related stories