چین ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے مقابلےکے لئے تیارہے ، چینی وزارت خارجہ

2018-03-23 17:58:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی جنگ کا آغاز کیا  ہے،اسی  تناظر میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے تیئس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اپنے مفادات کی ضمانت اور تحفظ کے لئے تیار ہے ۔

ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اقدامات سے  عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یک طرفہ اور  تجارتی تحفظ  پسندی کا اظہار کیا  ہے ،اورچین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین تجارتی جنگ چھڑنے کی امید نہیں رکھتا ہے لیکن اس سےڈرتا بھی نہیں ہے۔ چین کسی بھی چینج سے نمٹنے کی صلاحیت اور اعتماد رکھتا ہے ۔


شیئر

Related stories