اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری

2018-03-24 14:56:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری

جمعے کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری دے دی۔ قرارداد کا موضوع ہے " انسانی حقوق کے شعبے میں باہمی سودمند تعاون کا فروغ " چین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں باہمی احترام ، شفافیت ، انصاف اور باہمی سود مند تعاون کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کی بات کی گئی ہے تا کہ انسانیت کے لیے ایک ایسے ہم نصیب سماج کی تشکیل کا مقصد پورا ہو سکے جہاں سب کو انسانی حقوق مل سکیں۔قرارداد میں ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ باہمی سود مند تعاون کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق تیکنیکی معاونت اور استعدادکار کو مضبوط کریں۔قرارداد میں اعادہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کونسل کے امور میں ہمہ گیریت ، غیر جانبداری ، معروضیت اور عدم انتخابیت کے اصولوں پر عمل پیرا رہا جائے گا جبکہ تعمیری عالمی مذاکرات اور تعاون کے تحت انسانی حقوق کو تحفظ اور فروغ دیا جائے گا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی مشن کے سربراہ یو چیان ہوا نے انسانی حقوق کونسل میں مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمہ گیر انسانی حقوق کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ مفاد کے نظریے سے مضبوطی سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔    

شیئر

Related stories