صدر شی جن پھنگ بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔ وزیر خارجہ وانگ ای

2018-04-03 15:14:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے وزیرِ    خارجہ وانگ ای نے تین تاریخ کو  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے صدرِ مملکت شی   جن پھنگ بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو ں گےا ور   خطاب بھی کریں گے ۔ اجلاس کے  دوران چین کے صدر  اجلاس میں شریک غیرملکی رہنماوں   ،بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی اہلکاروں،  بو آو  فورم کی  کونسل کے ممبران اور    چینی اور غیرملکی صنعتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ صدر شی جن پھنگ بو آو   ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں تیسری مرتبہ  شریک ہونگے۔
اطلاع کے مطابق    پاکستان کے  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو   گوتریز   سمیت غیر ملکی اور  بین الاقوامی  رہنما اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اجلاس میں   شرکت کے لیے آنے والے   جناب  انتونیو گوتریز  اور  آسٹریا، ہالینڈ، منگولیا  اور   سنگاپور کے رہنما  چین کا دورہ بھی کریںگے۔

 مذکورہ پریس کانفرنس میں جناب وانگ ای نے   کہا  کہ چین کےصدر  فورم کی  افتتاحی تقریب سے  خطاب میں چین میں  اصلاحات  کے   حوالے سے  اہم اقدامات   اور  دنیا کے سامنے چین کی ترقی کے مستقبل کے لائحہ عمل   کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے۔ 
انہوں نےکہا کہ رواں برس  چین میں اصلاحات اور   کھلی پالیسی  پر عملدرآمد  کی چالیسویں سالگرہ ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں   قومی کانگریس کے بعد  منعقدہ  پہلے  بو آو فورم میں چینی صدر کی  شرکت انتہائی   اہمیت کی  حامل ہے۔
چین کے صدر اجلاس کے دوران شرکاء کو   چین کی ترقی کے نئے   تصورات   اور طےکردہ اہداف  کے حوالے سے  آگاہ  کریں گے  اور  دنیا کے لئے چین کی   ترقی سے پیدا ہونے والے  مواقعوں  پر روشنی ڈالیں گے۔ علاوہ ازیں جناب شی جن پھنگ   ایشیا اور  دنیا کی ترقی کے حوالے سے چین کا موقف بھی  بیان کریں   گے۔


شیئر

Related stories