بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کیطرف سے وعدہ۔تبصرہ

2018-04-08 15:36:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لئے چین کیطرف سے وعدہ۔تبصرہ

امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی کے ہاتھوں ایشیا کی پائیدار ترقی کے عمل اور  دنیا کی عالمگیریت  اور  کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس حالت کے تناظر میں بو آو ایشیائی فورم منعقد ہو رہا ہے  اور  موجودہ فورم کا موضوع "کھلی  پالیسی اور تخلیق کا ایشیا،خوشحالی اور  ترقی کی دنیا"مقرر کیا گیا ہے۔اس سے ظاہر  ہوتاہے کہ چین ایشیا اور  دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لئے پرعزم ہے ۔

گزشتہ چالیس برسوں میں چین کے تجربات سے ثابت ہوا ہے  کہ  بند کمرے میں کسی ملک کی ترقی ناممکن ہے۔بلکہ شراکت داری اور  کھلے پن کے تصورات کی روشنی میں ہی  مشترکہ ترقی ہو سکتی ہے۔اپنی اصلاحات اور کھلی پالیسی کے کامیاب تجربات کی بنیاد پر چینی قیادت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو پیش کیا اور پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ بات چیت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کا تصور بھی پیش کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہا معیشت کی عالمگیریت کے لئے چین کی حمایت ظاہر کی اور  پوری دنیا کو چین کی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔


شیئر

Related stories