چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک ہے۔انتونیو گوتریز

2018-04-08 15:46:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوتریز  نے چین میں منعقد ہونے والے بو آو ایشیائی فورم میں شرکت کے لئے اپنی روانگی سے پہلے چینی نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کی کامیابیوں  کی بنا پر چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک بن گیا ہے اور  چین کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔

جناب گوتریز نے کہا کہ  خواہ جنوب جنوب تعاون یا عالمی ادارے کا طے کردہ دو ہزار تیس  پائیدار ترقی کا فارمولہ ہو ، چین ان میں  اہم کردار  ادا کر رہا ہے۔ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو  نہ صرف ترقی پزیر ممالک ، بلکہ پوری دنیا کی اقتصادی ترقی اور  تعاون کےلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔


شیئر

Related stories