بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس

2018-04-08 19:43:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے  پریس کانفرنس

بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے  پریس کانفرنس

چار روزہ بو آو ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس آٹھ تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔فورم کے جنرل سیکریٹری جو ون جون نے آٹھ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ موجودہ اجلاس میں عالمگیریت اور  دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو ، کھلے پن کا ایشیا، جدت اور تخلیقات ، اور  انتظامی اصلاحات کل چار موضوعات پر بحث و مباحثے ہونگے اور  ان موضوعات کے بارے میں ساٹھ سے زیادہ مزاکرے معنقد ہونگے۔
اطلاع کےمطابق آٹھ تاریخ کو  اجلاس کے دوران کل تین رپورٹس جاری ہو رہی ہیں  یعنی ایشیا کی اقتصادی یکجہتی کی رپورٹ، نئی ابھرنے والی معیشتوں کی رپورٹ اور  ایشیا کی مسابقتی قوت کی رپورٹ۔
چین امریکہ تجارتی کشمکش کا ذکر کرتے ہوئے جناب جو ون جون نے کہا کہ  تحفظ پسندی ایک بند گلی ہے۔امریکی حکومت کی موجودہ پالیسی  سے امریکہ کی معشیت کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے ۔


شیئر

Related stories