تجارتی تحفظ پسندی اقتصادی ترقی کا پا ئیدار انجن نہیں بن سکے گی ، بو آو ایشیائی فورم
2018-04-09 14:40:33
بو آو ایشیائی فورم نے اتوار کے روز ایشیائی معیشت کی یکجہتی کے عمل کے حوالے سے رپورٹ ،ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کی رپورٹ کے علاوہ ایشیا کی مسابقت کے حوالے سے تین الگ الگ رپورٹس جاری کیں ۔ مذکورہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی اور ایشیا میں اقتصادی یکجہتی کے عمل کو تیز تر بنانے کے نتیجے میں ایشا کی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے ۔ رپورٹس میں یہ بھِی کہا گیا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی معیشت کی ترقی کا پائیدار انجن نہیں بن سکے گی بلکہ یہ معیشت کی مستحکم ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہو گی ۔