ایشیا ئی میڈیا سمٹ چین کے صوبہ ہائَے نان کے شہر سانیا میں جاری

2018-04-09 16:00:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشائی میڈیا سمٹ  بو آوُ ایشیائی فورم  دو ہزار اٹھارہ کے سالانہ اجلاس کے انعقاد  کے دوران پیر کے روز جاری ہے ۔ مذکورہ سمٹ کا موضوع  "ایشیا میں میڈیائی اداروں کے درمیان تعاون کا نیا عہد -روابط ،مواصلات اور تخلیق کی حامل ترقی "ہے۔ چین کے وزیر نشرواشاعت ہوانگ کھن میِنگ نے سمٹ کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کا چالیسواں سال ہے ۔ گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے ترقی کے عمل میں ایشیا اور دنیا کی ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ چین کی ترقی سے ایشیا اور دنیا نے بھِی فواعد حاصل کئے ہیں ۔ چین ایشیا اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر تخلیق کی حامل ترقی کو آگےبڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے حامل ہم نصیب معاشرے کے قیام سمیت اہم نظریات پیش کئے ہیں ۔ان نظریات کے تحت عالمی امن و  ترقی اور ایشا کی خوشحالی و پیش رفت کے لئے چینی ہنر مندی اور منصوبہ بندی پیش کی گئی ہے ۔

ہوانگ کھون مِنگ نے کہا کہ کھلے پن اور تخلیق پر مبنی ایشیا اور ترقی و خوشحالی کی متلاشی دنیا  نے  تمام ممالک  کے میڈیا اداروں کو مشترکہ طور پرکر آگے بڑھنےکے لیے نادر مواقع فراہم کیے ہیں  ۔ ایشیا کے چالیس ممالک کے میڈیا  اداروں کے  ایک سو چالیس سے زائد نما ئندے ، ایشیا کے ثقافتی دانشور وں اور متعلقہ حلقوں کے نمائندوں سمیت تین سو سے زائد افراد ایشیائی میڈیا سمٹ میں شریک ہیں ۔


شیئر

Related stories