امن وتعاون ،کھلاپن و روابط اور اصلاحات وتخلیق دور حاضر کے تین اہم دھارے ہیں ، شی جن پھنگ

2018-04-10 11:19:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نےبو آو  فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ترقی دنیا کے تمام ممالک کے عوام کی دلی اور مشترکہ خواہش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرد جنگ اورمحاز  آرائی کا پرانا تصور پیچھے رہ گیا ہے ۔جناب شی نے کہا کہ تعصب اور خود غرضی ایک بند گلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان معاشی اور سماجی ترقی کے لیے باہمی روابط میں روز بروز اضافے کے ساتھ ساتھ اثرات مرتب ہوتے  رہے ۔ روابط اور مواصلات میں اضافہ اور ہم آہنگ ترقی دنیا کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کا لازمی انتخاب ہے ۔ صدر  شی جن پھنگ نے  پرزور الفاظ میں کہا کہ اصلاحات اور تخلیق بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کو آگے بڑھانے کا بنیاد ی انجن ہیں ۔جو لوگ اصلاحات اور تخلیق کی مخالفت کرتے ہیں ، وہ پیچھے رہ جائیں گے اور تاریخ  کے دریا میں ڈوب جائیں گے  ۔


شیئر

Related stories