پرامن ، محفوظ، خوشحال، کھلے اور خوبصورت ایشیا اور دنیا کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں، شی جن پھنگ

2018-04-10 11:39:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر نے بوآو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں تمام ممالک سے ایک دوسرے کے احترام ، مساویانہ سلوک کرنے  ،خود غرضی، بالادستی ، فتح اور  شکست کے تصورات کو   ترک کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ معقول طریقے سے تنازعات کو حل کیا جائے، بات چیت کے ذریعے عالمی ادارے کے چارٹر  اور  بین لااقوامی قوانین و ضوابط کی حفاظت کی جائے ،  متحد ہو کرجامع سیکیورٹی کو  یقینی بنایا جائے۔مشترکہ مفادات کےلئے تعاون کیا جائے ، شراکت داری پر مبنی عالمی معیشت کو فروغ دیا جائے۔ صدر شی نے مزید کہا کہ  آزاد تجارت و سرمایہ کار ی اور  کثیرالطرفہ تجارتی نظام  کو تقویت دی جائے، مختلف ثقافتوں اور  تہذیبوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کیا جائے ،ماحول کی حفاظت کی جائے ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے  اور  پرامن  ، محفوظ، خوشحال، کھلے اور  خوبصورت ایشیا اور  دنیا کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔


شیئر

Related stories