چین کی ترقی موجودہ بین الاقوامی نظام کو نہیں توڑے گی ، شی جن پھنگ

2018-04-10 12:02:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بو آو ایشیائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین خواہ کتنے ہی مراحل  تک ترقی کرے گا ، وہ  کسی کے لئے خطر ےکا باعث نہیں ہو گا  اور نہ ہی موجودہ بین الاقوامی نظام میں کوئی خلل ڈالے  گا ۔اس کے علاوہ اپنی طاقت  کے دائرہ کار کے قیام کی کوشش نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن و ترقی  کے لئے کوشش کرتاہے اور بین الاقوامی نظام کا تحفظ کرتا ہے ۔ انہوں نے پر زور الفاظ میں  کہا کہ چین باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کی تزویراتی پالیسی پر  قائم رہے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ  چین اعلی معیار کی تجارت اور آزاد انہ سرمایہ کاری پر زور دے گا جبکہ چینی خصوصیات کی حامل آزاد تجارتی بند گاہوں کی تعمیر  بھی  کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories