علمی حقوق کی ضمانت چینی معیشت کی مسابقتی صلاحیت کو بلند کرنے کی ضمانت ہے ۔ شی جن پھنگ

2018-04-10 12:05:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  علمی حقوق کی حفاظت چینی معیشت کی مسابقتی صلاحیت کو بلند کرنے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چینی حکومت علمی حقوق کا نیا قومی بیورو قائم کرے گی اورمتعلقہ قوانین نافذ کرنےکو  فوقیت دیگی جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر سزا کو مزید سخت کریگی ۔ انہوں نےپر زور الفاظ میں کہاکہ چینی حکومت چینی اور غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے تکنیکی تبادلوں ا ور تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جناب شی کا کہنا تھا کہ بیک وقت چین کو امید ہے کہ غیرملکی حکومتیں بھی چین کے علمی حقوق کی حفاظت کے لئے زیادہ کوشش کریںگی۔


شیئر

Related stories