رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے منفی فہرست میں ترمیم کا کام مکمل ہو گا ،شی جن پھنگ

2018-04-10 13:02:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر  مملکت شی جن پھنگ نے کہا  ہے کہ سرمایہ کاری کا ماحول ہوا کی مانند ہے اور صاف و شفاف  ہوا سے زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری موصول ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین و ضوابط  کے تحت علمی اثاثوں کے تحفظ کو مضبوط بنائے گا ۔ مسابقت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اجارہ داری کی مخالفت کی جائے گی ۔  جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں  بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے منفی فہرست میں ترمیم کا کام مکمل ہو گا اور سرمایہ کاری کے لیے رسائی سے قبل مقامی باشندوں کے  لیےمساوی سلوک  اور منفی فہرست کے انتظامی ںظام پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories