چین اپنی عوام کی خوشحال زندگی کے لئے پہل کر کے درآمدات میں اضافہ کرے گا ، شی جن پھنگ

2018-04-10 13:05:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بو آو  ایشیائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین  صرف  تجارتی منافع  کو اپنا مقصد نہیں بناتا  اور  درآمدات کو بڑھانے کا خواہاں ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین میں کاروں کے درآمدی محصولات میں بڑی حد تک کمی لائی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کے محصولات میں بھی کمی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ عوام کی زیادہ مانگ والی خصوصی اور بہترین مصنوعات کی درآمد میں بھی اضافے کی  کوشش کی جائے گی ،علاوہ ازیں عالمی تجارتی تنظیم کے تحت حکومت کی خریداری کے معاہدے میں شمولیت کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا ۔ شی جن پھنگ نے ترقی یافتہ ممالک سے چین کے ساتھ اعلی تیکنیکی مصنوعات کی برآمدات پر عائد مصنوعی پابندیوں  کو اٹھانے کا مطالبہ بھِی کیا ۔


شیئر

Related stories