بو آو ایشیائی فورم میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کو چین کے نئے مواقعوں کا سامنا ہے

2018-04-10 18:55:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو بو آو ایشیائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چین اپنا دروازہ مزید کھولے گا  اور یہ  عالمی معیشت کی بحالی کے لئے چینی موقع سے فائدہ اٹھانے کا دروازہ ہے ۔

اصلاحات اور کھلی  پالیسی شی جن پھنگ کے خطاب میں ایک اہم لفظ ہے ۔ رواں سال چین میں اصلاحات اور کھلی  پالیسی کے نفاذ کا چالیسواں سال ہے ۔ اور گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے  غریب آبادیوں میں کمی اور  معیشت کی تیز  ترقی سے ظاہر کیا ہے  کہ اصلاحات اور کھلی  پالیسی چین کی ترقی کا کلیدی طریقہ کار ہے ۔ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں وعدہ  کیا کہ چین  دوسرے ممالک کے لیے اپنا دروازہ کبھِی بند نہیں کرے گا ۔ اور چین  دوسرے ممالک کا  چین کے ساتھ ترقی کرنےکا خیر مقدم کرتا ہے ۔ چین تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے اقدامات اختیار کرے گا ۔ جیسا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے منفی فہرست میں ترمیم کا کام مکمل ہو گا ۔ کاروں کے درآمدی محصولات میں بڑی حد تک کمی ہو گی اور چین میں بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کے علمی اثاثوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا وغیرہ ۔کہا جا سکتا ہے کہ ان نئے اقدامات  سے چین میں جدت کاری کی تعمیر اور دنیا کے مختلف ممالک کے لئے ترقی کا اہم موقع فراہم کیا جائے گا ۔

شی جن پھنگ کے خطاب سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نئے عہد میں چین کی اصلاحات اور   کھلی پالیسی  کسی ملک کے لئے خطرے کا باعث نہیں ہے اور  چین ہمیشہ عالمی امن و ترقی  کے لئے کوشش کرتاہے اور بین الاقوامی نظام کا تحفظ کرتا ہے ۔


شیئر

Related stories