چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

2018-04-10 20:18:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے منگل کے روز صوبہ ہائی نان کے بو آو ہوٹل میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار  پندرہ میں میرے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چاروں  موسمو٘ں کے تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے  ۔ اس وقت علاقائی اور عالمی صورتحال میں زبردست تبدیلی آ رہی ہے ۔ چین پاک دوستی اور تعلقات کا فروغ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ چین پاک تعلقات کو  خوشگوار ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی کا مستحکم ستون  ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت بین الاقوامی تعاون کی مثال بننا چاہیئے ۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کوشش کرنا چاہتا ہے کہ اعلی سطحی تبادلے کے دو طرفہ تعلقات میں اہم رہنما ءکردار کے ذریعے روایتی دوستی ، باہمی حمایت اور مفادات کے میل جول کو فروغ دیتے ہوئے چین پاک تعلقات کو  مزید بلندی تک لے جایا جائے ۔ شی جن پھنگ  نے مزید کہا کہ چین پاک ہم نصیب معاشرے کے قیام اور گوادر بندر گاہ سمیت بنیادی تنصیبات ، توانائی اور صنعتی زونز سمیت سی پیک  منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے ۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان چین کا فولاد   کی طرح مضبوط دوست ہے ۔ سی پیک دونوں ممالک اور علاقوں  کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے ۔ پاکستان چین کے ساتھ مالیات ، توانائی ، زراعت ، بنیادی تنصیبات اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ پاکستان عالمی امن اور استحکام کے سلسلے میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان چین کے ساتھ بین الاقوامی معاملات میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے ۔


شیئر

Related stories