​بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر عالمی برادری کی طرف سے مثبت رد عمل

2018-04-11 10:59:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر عالمی برادری کی طرف سے مثبت رد عمل

بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر عالمی برادری کی طرف سے مثبت رد عمل

عالمی برادری نے دس تاریخ کو منعقد ہونے والی بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر پرجوش رد عمل ظاہر کیا اور چین کی کھلی پالیسی اور  دنیا کے مستقبل کے لئے چین کی تجاویز کی بہت  تعریف کی گئی۔

 پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے پاکستانی جنرل سیکریٹری علی نواز کیلانی  نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں چین کی اصلاحات کےحوالے سے جن  نئے اقدامات کا ذکر کیا  ، ان سے چین دنیا کے زیادہ قریب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا  توقع ہے کہ چین زیادہ کھلا رہے گااورچینی اصلاحات کے فروغ سےتمام ملکوں کو زیادہ مفادات حاصل ہونگے ۔بھارتی دانشور اور نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر  بالی رام دیپک  نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے  اپنی تقریر میں  بارہا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے اور  دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو کا ذکر کیا  ہے۔ یہ تصورات علاقائی اور  عالمی اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں  اور  ان سے ایشیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا مستفید ہو گی ۔


شیئر

Related stories