عالمی سیاسی اور تجارتی شخصیات کی جانب سے چار عشروں میں چین کی کامیابیوں کی تعریف

2018-04-11 11:14:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی سیاسی اور تجارتی شخصیات کی جانب سے چار عشروں میں چین کی کامیابیوں کی تعریف

عالمی سیاسی اور تجارتی شخصیات کی جانب سے چار عشروں میں چین کی کامیابیوں کی تعریف

رواں سال چین میں اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔متعدد عالمی سیاسی اور تجارتی شخصیات نے چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعد حاصل کردہ کامیابیوں کو بہت سراہا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے  کہا کہ چینی صدر کے بو آو ایشیائی فورم سے خطاب میں اصلاحات و کھلے پن کو مزید توسیع دینے کا ذکر کیاگیا، جس سے عالمی معیشت کو مشترکہ کامیابیاں ملیں گی۔آسٹریلیا کے سابق وزیرخارجہ باب کار نےچین کی اصلاحات و کھلے پن سے حاصل کردہ کامیابیوں  کو انسانیت کی تاریخ میں ایک معجزہ کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار عشروں میں چین نے نمایاں کامیابیاں٘ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ستر کروڑ افراد کو  بھی غربت سے  باہر نکالا ہےاور یہ تعداد اسی مدت میں دنیا بھر میں غربت سے نکلنے والے افراد کی کل تعداد کے ستر فیصد کے برابر ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سابق سیکٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سے قبل انتہائی  غربت  سے متاثر افراد کی تعداد میں نصف کمی کے اقوام متحدہ کےہدف کو پورا کیا گیا۔اس کامیابی کے حصول میں چین کی غربت سے لوگوں کو نکالنے  کی بھرپور کوشش اہم کردار ادا کر تی ہے ۔


شیئر

Related stories