چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے بوآو ایشیائی فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی صنعت کاروں کے ساتھ مذاکرات

2018-04-11 17:23:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بدھ کے روز صوبہ ہائی نان کے قصبہ بو آو میں بو آو ایشیائی فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی صنعت کاروں کے ساتھ مذاکرات کئے ۔

اس موقع پر  شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم چین کی معیشت کے روشن مستقبل کے لیے  پرامید ہیں ۔ چین چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ ،اصلاحات اور کھلے پن پر مبنی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔ نئے عہد میں چینی معیشت تیز رفتار ترقی سے اعلی معیاری ترقی کی طرف مڑ رہی ہے ۔ چین اپنے کھلے پن کو توسیع دے گا اور دوسرے ممالک کے لئے چین کا دروازہ کحی بند نہیں ہو گا ۔ چین چینی اور غیر ملکی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لئے مزید سازگار ماحول پیدا کرے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی بیرونی ممالک کے صنعتی  اور کاروباری ادارے چین میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ترقی کریں گے ۔

تھائی لینڈ ، امریکہ ، جاپان ، جنوبی کوریا ، برطانیہ اور چین کے علاقے تائیوان سمیت دیگر ممالک اور علاقوں کے  ستر سے زائد چینی اور غیر ملکی صنعت کاروں  نے مذکورہ مذاکرات میں شرکت کی ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ شی جن پھنگ کا بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں کیا گیا   خطاب حوصلہ افزا ہے ۔ اور یہ دنیا کے عالمگیریت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مفید ثابت ہو گا ۔ چین کی ترقی سے  بیرونی سرمایہ کاری کو سازگار ماحول دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ موجودہ مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گرم جوشی سے حصہ  لیں گے اور اپنے صنعتی اداروں کی مزید ترقی نیز ایشیا ئی اور عالمی  معیشت کی خوشحالی کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے ۔


شیئر

Related stories