بو آو ایشیائی فورم دو ہزار اٹھارہ کا سالانہ اجلاس اختتام پزیر

2018-04-11 20:22:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بو آو ایشیائی فورم دو ہزار اٹھارہ کا سالانہ اجلاس گیارہ تاریخ کی سہ پہر کو چین کے بو آو قصبے میں اپنے اختتام کو پہنچا۔تریسٹھ ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد نمائندوں نے اس فورم میں  شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم کی افتتاحی تقریب میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن  کی پالیسی کے حوالے سے اہم خطاب کیا۔

چار روزہ اجلاس کے دوران ساٹھ ذیلی فورم اور گول میز مذاکرت منعقد ہوئے ہیں۔دو ہزار سے زائد نمائندوں نے عالمگیریت، دی بیلٹ اینڈ روڈ ،ایشیا کی کھلی پالیسی، جدت اور اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories