چینی صدر شی جن پھنگ کا ہائی نان کو مزید خوبصورت بنانے پر زور

2018-04-14 16:38:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر شی جن پھنگ ، جو کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں،نے گزشتہ روز  چین کے صوبے ہائی نان کا دورہ کرتے  ہوئے اس  کو مزید خوبصورت بنانے پر زور دیا۔
 جناب شی جن پھنگ  نے گیارہ سے تیرہ تاریخ تک   بوآؤ ایشیائی فورم کی متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کے بعد صوبہ ہائی نان کے علاقوں  چھیونگ ہائی ، سان یا اور ہائی کھو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران  انہوں نے  مذکورہ علاقوں میں مختلف  دیہاتوں ، سائنسی تحقیقی اداروں ، سیاسی امور کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے مقامی معاشی و سماجی  صورتحال کا جائزہ لیا۔
 دورے کے دوران انہوں نے  اصلاحات اور کھلے پن کو مزید فروغ دیے جانے ،ماحولیات ،خصوصی اقتصادی زون ، بین الاقوامی سیاحتی جزیرے کے تقاضوں کے پیشِ نظر  ہائی نان کو مزید خوبصورت بنائے  جانے پر  زور دیا۔

شیئر

Related stories