چینی وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

2018-04-16 10:48:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چینی وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات



پندرہ تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپان کے سرکاری دورے کے دوران جاپان کے وزیر خارجہ ٹارو کونو سے مذاکرات کئے۔ 
وانگ ای نے کہا کہ چین جاپان تعلقات کی بہتری کا رجحان وجود میں آیا ہے ۔ لیکن اس میں کچھ پیچیدہ اور حساس عوامل بھی موجودہیں۔ اس دفعہ میرا دورہ حال ہی میں جاپان کی طرف سے جاری  چین سے متعلق مثبت پالیسیوں کا جواب ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کےمعمول  پر آنے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور اس سے اگلے مرحلے میں دو طرفہ اعلی سطحی رابطے کے لئے تیاری کی جائے گی ۔
ادھر  ٹارو کونو نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا یہ دورہ جاپان ،چین جاپان   تعلقات کی بہتری کا ایک اہم نشان ہے۔ جاپان کو امید ہے کہ اس موقع سےفائدہ  اٹھا کر جاپان چین تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ جاپان ،چین جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی آمد کا خیر مقدم کرے گا۔ جاپان عالمی تجارتی تنظیم کے قانون کی بنیاد پر عالمی آزاد تجارتی نظام اور موجودہ عالمی اقتصادی ترقی کا تحفظ کرنا چاہتا ہے اور علاقائی اقتصادی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ 
فریقین نے جزیرہ نما کوریا کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories