بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح

2018-04-16 16:04:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح

بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح



آٹھوِیں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول  کی افتتاحی تقریب پندرہ تاریخ کی شام بیجنگ میں  منعقد ہوئی ۔ سو سے زائد چینی اور غیر ملکی مشہور  فن کاروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ پچاس سے زائد ممالک اور علاقوں کے تین سو چینی اور بیرون  ممالک کے فلمی اداروں کے پندرہ ہزار افراد اس فلم فیسٹول میں شریک ہوں گے ۔ 
اطلاع کے مطابق فیسٹول کے دوران فلم سکرینگ ، فلم سے متعلق مختلف موضوعات پر سیمنارز ، فلم کارنیول کا اہتمام کیا جائے گا اور اختتامی تقریب میں "تھیئن تھَن ایوارڈ  "  کے دس ایونٹس کے نتائج پیش کئے جائیں گے ۔ 
چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ  کے گزشتہ چالیس برسوں میں چین میں فلمی صنعت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔دو ہزار سترہ میں اندرون ملک   ٹکٹس سے حاصل کردہ آمدنی پچپن ارب اکیانوے کروڑ دس لاکھ چینی یوآن تک جا پہنچی جو پچھلے سال کے مقابلےمیں تیرہ اعشاریہ چار پانچ فیصد کا اضافہ  ہے ۔ 


شیئر

Related stories