چین-جاپان اعلی سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کا انعقاد

2018-04-16 18:03:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین-جاپان اعلی سطحی اقتصادی ڈائیلاگ  کا  انعقاد

 چین-جاپان اعلی سطحی اقتصادی ڈائیلاگ  کا  انعقاد

وانگ ای نے کہا کہ چین- جاپان تعلقات میں بہتری کے بعد   چین- جاپان اعلی سطحی اقتصادی ڈائیلاگ آٹھ برس کے بعد دوبارہ منعقد  ہو رہا ہے۔چین -جاپان اقتصادی تعاون کو نئی تاریخی صورتحال اور ماحول کا سامنا ہے۔نئے نقطہ آغاز پر فریقین کو تزویراتی اور حقیقت پسند رویے سے رابطوں اور تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
 وانگ ای نے  کہا  کہ فریقین کو  با کفا یت توانائی  ،سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری،اعلی سطحی مشین سازی ،مالیات ،اشتراک پر مبنی معیشت ،طب  اور عمررسیدہ  افراد کی دیکھ بھال سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ  تعاون کو فروغ دینا چاہیئے ،مشرقی ایشیائی معیشت کی یکجہتی  کے عمل کو فروغ دینا چاہیئے ،چین -جاپان -جنوبی کوریا آزاد تجارتی زون اور   آر سی ای پی  یعنی   علاقائِی جامع معاشی شراکت داری کے حوالے سے مذاکرات کو تیزی سے فروغ دینا چاہیئے تاکہ ایشیا و بحرالکاہل کے  آزاد تجارتی زون کے قیام کے مقصد کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے  کہا کہ فریقین کو تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیئے ۔
ٹارو کونو نے کہا کہ جاپان کا موقف ہے کہ آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کیا جانا چاہیئے اور عالمی تجارتی تنظیم کے اصول کے مطابق تجارتی مسائل کا حل کیا جاناچاہیئے۔

شیئر

Related stories