جاپانی وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

2018-04-16 19:50:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جاپانی وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

 سولہ تاریخ کو جاپا ن کے وزیر اعظم شنزو آبے نے  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر   خارجہ وانگ ای سے ٹو کیو میں ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ جاپانی  وزیر اعظم نے   گزشتہ سال چین -جاپان تعلقات کی بہتری کے لیے کئی مرتبہ مثبت خیالات کا  اظہار    کیا۔چین اس کو  اہمیت دیتا ہے۔امید ہے کہ ان کا  موجودہ دورہ  چین -جاپان تعلقات   کو معمول پر واپس لانے میں اہم قدم ہوگا۔چین- جاپان تعلقات میں  بہتری کا رجحان    اتنی آسانی سے  نہیں آیا  اس کو  قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیئے۔چین- جاپان   تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنانا دونوں ممالک کے عوام اور علاقائی ممالک کے مشترکہ   مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی نئی قوتِ   متحرکہ کی تلاش کی جانی چاہیئے تاکہ چین -جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئے   نقطہ آغاز پر بہتر بنایا  جا سکے۔ چین جاپانی وزیر اعظم کے دی بیلٹ اینڈ روڈ میں   شمولیت کے حوالے سے مثبت بیان کو  بڑی اہمیت دیتا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ میں   جاپان کی شمولیت سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے لیے نیا میدان   کھلے گا۔
جاپانی وزیرا عظم نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ تعلقات کو  بہت  ا ہمیت   دیتا ہے اور باہمی  تعلقات  کو مکمل طور پر بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا   کہ جاپان بوآؤ ایشیائی فورم میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چین کے   کھلے پن کے نئے اقدامات پر بڑی توجہ دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی وزیرا عظم لی   کھہ چھیانگ کے جاپان میں چین - جاپان -جنوبی کوریا کی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور   جاپان کے سرکاری دورے کے  منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان عالمی تجارتی تنظیم   کے اصولوں کو اہمیت دیتا ہے اور تنظیم کے اصولوں کے  مطابق تجارتی مسائل کے حل کی   حمایت کرتا ہے۔

فریقین نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر

Related stories