چینی کمپنی ذیڈ ٹی ای پر امریکی پاپندی کے جواب میں چینی حکومت کا رد عمل

2018-04-17 10:49:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان  نے سترہ تاریخ کو چین کی ٹیلی کمیونکیشن  اور  انفارمیشن کمپنی ذیڈ ٹی ای پر امریکی حکومت کی طرف سے عائد باپندیوں کے بارے میں کہا کہ چینی حکومت اس معاملے  پر بڑی توجہ دے رہی  ہے اور  چینی اداروں کے قانونی حقوق کی حفاظت کے لئے ہر وقت ضروری اقدامات اختیار کرنے پر تیار ہے۔
امریکی وزارت تجارت نے سولہ تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکی کمپنیوں سے ذیڈ ٹی ای کی طرف سے حساس تنصیبات کی خریداری پر بابندی لگا دی گئی ہے ۔ امریکی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ذیڈ ٹی ای کے اہلکاروں نے امریکی حکومتی اہلکاروں کے سامنے جھوٹے بیانات پیش کئے ہیں ۔اس بارے میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی کمپنیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دوسرے ملکوں میں مقامی قوانین و ضوابط پر عمل پیرا رہیں ۔امریکہ میں  ذیڈ ٹی ای کا تجارتی دائرہ بہت وسیع ہے  اور   اس کمپنی نے امریکہ میں روزگار کے  لاکھوں مواقع پیدا کئے ہیں۔چین کو امید ہے کہ امریکی حکومت غیرملکی کمپنیوں کے لیے صاف و شفاف اور منصفانہ تجارتی ماحول فراہم کریگی۔

شیئر

Related stories